بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار آج صبح کے وقت 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہورومعروف اداکار دلیپ کمار کا انتقال آج صبح 7 بج کر 30 منٹ پر طویل علالت کے باعث ہوا۔ ان کے سوگواران میں مداحوں کی بڑی تعداد کے علاوہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ڈاکٹر جلیل پرکار نے بتایا کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر 5 دہائیوں تک راج کرنے والے دلیپ کمار نے سانس لینے میں تکلیف کے کی شکایت کی تھی جس پر انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

دلیپ کمار کی مشہورومعروف فلموں میں دیوداس، مغلِ اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام، نیا دور، مدھومتی، کرانتی، ودھاتا، شکتی اور مشعل شامل ہیں۔ انہوں نے 1944 میں جوار بھاٹا نامی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

سانس لینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ ہفتے دلیپ کمار کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کا اصل نام یوسف خان تھا تاہم دلیپ کمار کے نام سے شہرت پائی۔ سب سے آخری بار معروف اداکار دلیپ کمار کو قلعہ نامی فلم میں دیکھا گیا۔ 

قبل ازیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار دلیپ کمار سانس لینے میں تکلیف کے باعث متعدد مرتبہ ہسپتال داخل کرایا گیا۔آخری بار انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ 15 جون کے روز اداکار دلیپ کمار کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، 15 روز بعد بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر کی کہ دلیپ کمار کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے، تاہم انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار سانس لینے میں تکلیف کے باعث ایک بار پھر ہسپتال منتقل

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق نے کہا کہ دلیپ کمار اپنا آبائی گھر جو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں واقع ہے، پشاور کے عوام کو تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہتے تھے۔

رواں برس 14 فروری کے روز سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ اور صنعتکار فواد اسحاق نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دلیپ کمار کے پشاور میں واقع آبائی گھر کا قانونی مختار نامہ (پاور آف اٹارنی) ان کے نام پر ہے۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار آبائی گھر عوام کو تحفے میں پیش کرنا چاہتے تھے۔بھتیجے کا دعویٰ

Related Posts