لاہور ائیرپورٹ پر حادثہ، استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ائیرپورٹ پر حادثہ، استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
لاہور ائیرپورٹ پر حادثہ، استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور ائیر پورٹ سے استنبول جانے والی پرواز کو حادثہ پیش آگیا، پرندہ ٹکرا جانے کے باعث غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دن کے وقت لاہور ائیرپورٹ سے ترکی کے اہم شہر استنبول جانے والے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو سنبھال لیا۔ 

غیر ملکی ائیر لائن کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ پرواز پر 350 کے قریب مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم ترکی کی طرف دوبارہ سفر شروع نہ ہوسکا۔

ائیر لائن کی طرف سے طیارے کی ترکی کی جانب روانگی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی جس پر مسافروں نے لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا۔ پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھر جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پرواز ملتوی ہونے کے بعد نئی اڑان بھرنے کے منتظر مسافروں نے گھروں کو جانے کی بجائے غیر ملکی ائیر لائن سے ہوٹلز میں رہائش دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے ایس ایف نے احتجاج کے پیشِ نظر نفری طلب کر لی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی اندرونِ ملک پرواز نمبر پی کے 368 کے اڑان بھرنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم اس کے نتیجے میں مسافروں کو جانی نقصان نہیں ہوا۔

رواں برس مارچ کے دوران پرندہ قومی ائیر لائن کے طیارے کے دائیں انجن سے ٹکرایا۔ جہاز دوبارہ بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے اسلام آباد لے جائیں گے۔ 

مزید پڑھیں: کراچی، اندرونِ ملک پرواز کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

Related Posts