کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں،مہنگائی کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے۔
مزید پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے فی لٹر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
حماد اظہر نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری سابق حکومت پر ڈال دی
پٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کرکے حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل
پیٹرولیم مصنوعات کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچاکر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) October 16, 2021