کراچی: گلستان جوہر میں نامعلوم ملزمان گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں رواں سال کی اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تین مسلح ڈاکو گھر سے 40 تولہ سونا، 23 لاکھ روپے اور 2500 ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں جرائم بے قابو، 11 روز کے دوران ایک خاتون سمیت 5 شہری قتل
رپورٹ کے مطابق مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی، ملزمان گھر سے تین لاکھ روپے سے زائد کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی لے گئے۔
پولیس نے ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
قبل ازیں سرجانی ٹاؤن کے علاقے یاروگوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوابول دیا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا۔
شہرقائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں پیش آیا جہاں تین ملزمان گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، واردات کے دوران گھر کے افراد جاگے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے گھر کا بڑا بیٹا 33 سالہ سلمان جاں بحق ہوگیا۔