امریکی صدر جوزف بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران سیلاب کے باعث مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جوبائیڈن کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشایئے کے موقع پر ہوئی۔
وزیر اعظم نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں پر افسوس اور ہمدردی کے اظہار پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
Prime Minister Shehbaz Sharif meets President Joe Biden at the reception of world leaders participating in 77 th session of UNGA hosted by US President Joe Biden PM #PMPAKatUNGA #PakatUNGA77 pic.twitter.com/1BM7RcCz6n
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 23, 2022
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔