اداکار بہروز سبزواری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار بہروز سبزواری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے
اداکار بہروز سبزواری کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے

کراچی: پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور و معروف اداکار بہروز سبزواری کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج  شہروز سبزواری نے اپنے والد بہروز سبز واری کے کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر گھر واپس آنے کی تصدیق کی۔

بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ میرے والد گھر واپس آ گئے ہیں، اب وہ کورونا وائرس سے صحتیاب اور خوش ہیں۔

اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے کہا کہ آپ نے جو دعائیں کیں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ کے فضل سے میرے والد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ بہروز سبزواری کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل ہو گئے تھے۔

گزشتہ دنوں بہروز سبزواری نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آنے پر انہیں ہسپتال داخل کر لیا گیا۔ معروف اداکار شہروز سبزواری کے مطابق ان کے والد بہروز سبزواری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار بہروز سبزواری کورونا کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل

Related Posts