بنگلہ دیش نے تیسرا ٹی 20میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش نے تیسرا ٹی 20میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا
بنگلہ دیش نے تیسرا ٹی 20میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 125رنز کا ہدف دے دیا

ڈھاکہ: میزبان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جیتنے کیلئے 125 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی۔

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں آج دوپہر کے وقت ہونے والا ٹاس میزبان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے جیتا اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

محمد نعیم نے 50 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔ انہیں محمد وسیم نے اپنی ایک گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ نجم الحسن 5 گیندوں پر 5 ہی رنز بنا سکے جبکہ شمیم حسین نے 23گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

عفیف حسین نے 21 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ انہیں عثمان قادر کی گیند پر محمد رضوان نے کیچ کرکے پویلین بھیج دیا۔ کپتان محمد اللہ 14 گیندوں پر 13 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہنواز دہانی آج انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا ٹی 20 میچ کھیل رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک اپنے بیٹے کی طبیعت ناسازی کے باعث میچ سے آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیشنل سوئمنگ چیمپین شپ میں پاک فوج اور واپڈا کی فتح

بھاگ دوڑ کے دن ختم، شعیب اختر گھٹنوں کی سرجری کیلئے آسٹریلیا جائینگے

شعیب ملک بیٹے کی عیادت کیلئے یو اے ای جائیں گے۔ شاہنواز دہانی پاکستان  کیلئے ٹی 20 کھیلنے والے 95ویں کھلاڑی ہوں گے۔ افتخار احمد، عثمان قادر اور سرفراز احمد بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

تاہم شاداب خان، فخر زمان، شعیب ملک اور شاہین شاہ آفریدی کھیلنے والی ٹیم (پلیئنگ الیون) میں شامل نہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 2 میچز جیت کر ٹی 20سیریز پہلے ہی جیت لی ہے۔ 

Related Posts