بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور اعزاز،عالمی جریدے وزڈن نے بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل کر لی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام سے ایک اور اعزاز منسوب ہوگیا، عالمی جریدے وزڈن نے بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل کر لی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 425 گیندوں پر 196 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وزڈن نے پاکستانی کپتان کی آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو صدی کی تیسری بہترین میچ بچانے والی اننگز قرار دیا ہے۔جس کے باعث بابر اعظم کے کارناموں میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایشیا ٹی 20 کپ 27اگست سے کھیلا جائے گا

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی جانب سے 2005 میں ایشز سیریز کے دوران مانچسٹر میں 156 رنز کی اننگز صدی کی میچ بچانے والی پہلی بہترین اننگز ہے۔

Related Posts