لاہور: آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں کھیلے جانیوالے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرکے فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمدرضوان، شاہین آفریدی ،عبداللہ شفیق، فوادعالم، اظہرعلی، نعمان علی، ساجدخان ،امام الحق، حسن علی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے، تمام کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پُر عزم ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی لیکن لگتا ہے کہ پچ پر گیند ٹرن ہوگی۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل