اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی کھیپ سے 4 کلو منشیات پکڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے بُک کرایا گیا کاٹن قطر سے لندن جانا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کسٹم حکام نے گوادر میں بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان نے بتایا تھا کہ ملزم سے برآمد کی گئی بھنگ کی قیمت 180 ملین روپے ہے۔ بھنگ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپی ہوئی تھی جسے یورپ اسمگل کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی حالات برے ہیں دسمبر تک ڈالر 180روپے کا ہوجائےگا، خورشید شاہ

Related Posts