پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار عاصم اظہر نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ٹی شرٹ پہننے پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد مخالفین پر بھرپور جوابی وار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ گلوکار و نغمہ نگار عاصم اظہر نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے بعد سرخ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور تنقید کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے تمام تر تنقید کو بلا جواز قرار دے دیا۔
شوبز میں 8 سال مکمل، میں نے تو کل ہی گلوکاری شروع کی تھی۔عاصم اظہر
مینارِ پاکستان پر خاتون سے بدتمیزی، آج اپنے مرد ہونے پر شرم آرہی ہے۔عاصم اظہر
فلسطینی نژاد امریکی سماجی رہنما گلوکار عاصم اظہر کے مداح نکلے
مخالفین کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ جو لوگ ریڈ کارپٹ انٹرویو میں ٹی شرٹ اور جینز پہننے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، ان کیلئے کہتا چلوں کہ ایوارڈ شو ختم ہونے کے بعد میں نے پرفارمنس بھی مکمل کر لی تھی۔
For people losing their shit over me wearing a t shirt and jeans in a red carpet interview…
Bhai show khatam hogaya tha performance bhi karli ghi ghar jaa raha tha & they asked if i can answer some questions. Lmao
Show dekh lena drip pura tha bhai ka ok
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 10, 2021
معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ میں گھر جانے ہی والا تھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا میں کچھ سوالات کے جواب دے سکتا ہوں، اس لیے ٹھہر گیا۔ ایوارڈ شو دیکھئے، اس میں آپ کے بھائی نے سرخ ٹی شرٹ نہیں پہنی۔ انہوں نے اپنی تصویریں بھی شیئر کیں۔
ye bhi pehna tha #LSA2021 pic.twitter.com/eGpesdE4yL
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 10, 2021
دریں اثناء عاصم اظہر نے اسٹیج کی بیک سائیڈ پر ریشم کیلئے گیت بھی گایا۔ عاصم اور ماورا کو اپنے متوقع شریک حیات کے ساتھ الگ الگ دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیوں کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوا تاہم عاصم اظہر نے اس پر روشنی نہیں ڈالی۔