آج کا دن ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹوکا عید پر پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif Zardari and Bilawal Bhutto Eid message

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی وسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

 

آصف علی زرداری نے قوم کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں ان بہنوں بھائیوں کو بھی شامل کیا جائے جو امداد کے مستحق ہیں، مہذب معاشرہ قائم کرنے صبر ،برداشت اور درگزر کرنے کے اصول اپنانا ہونگے۔

مزید پڑھیں:قربانی کا جذبہ راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا ہے،صدر ،وزیر اعظم

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا کہ میں دعاگو ہوں کہ عیدالاضحی کا مقدس دن نہ صرف ہماری قوم بلکہ پوری دنیا کے لیئے ایک خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید بنےدعا ہے، یہ مقدس دن انسانی ذات کے لئے ایسی قوت و یقین کا سبب بنے کہ وہ اپنے تمام اختلافات دفن کرکے کرہِ ارض کو امن کا گہوارہ بنادیں۔

پی پی پی چیئرمین نے ملک کی مسلح افواج، پولیس اور سویلین انتظامیہ کے شہدا کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج، پولیس اور سویلین انتظامیہ کے شہداء نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں،افواج پاکستان کے جوانوں اورپاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Related Posts