اسد عمر نے  15 دن میں ملک میں مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، اسد عمر
امپورٹڈ حکومت نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے،آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، 100میں سے 65آپ دیں گے اور 35روپے حکومت ادا کرے گی۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمن اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی۔

اسد عمرنے کہا کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے جب کہ راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی اورامپورٹ بل کامرض ایک ہی ہے،عوام گھبرائیں نہیں،شوکت ترین

دوسری جانب مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےمشیرخزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز کہاتھا کہ اب سےاسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کااعلان ڈیڑھ ماہ بعد کیا کرے گی، ملکی معیشت بہترہورہی ہے،عوام گھبرائیں نہیں،کوشش کررہےہیں کہ جنتی ہوسکےسبسڈی دیں۔

انہوں نےکہاعالمی سطح پر مہنگائی ہونےکی وجہ سےملک میں بھی مہنگائی میں اضافہ ہواہے، مہنگائی اور امپورٹ بل کا مرض ایک ہی ہے،عالمی منڈی میں فیول، ایل این جی سمیت دیگر امپورٹڈ چیزیں مہنگی ہوئی ہیں جبکہ دیگر چیزیں پٹرولیم مصنوعات بڑھنے کی وجہ سے مہنگی ہوئیں۔

Related Posts