جیل جانے کے بعد آریان خان کا پیسے اور باپ پر بھروسہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aryan Khan's message from jail

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا کہنا ہے کہ سچ تو یہ ہے کہ میرا پیسے اور باپ پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک تقریب کے دوران منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا جبکہ وہ اب ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

 

دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وینکھڈے نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار آریان خان کی جیل میں ہونے والی کانسلنگ کی خبروں پر اٹھنے والے سوالوں کی وضاحت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:
آریان کی گرفتاری، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے

کیا اپنے بیٹے آریان کی گرفتاری کیلئے واقعی شاہ رخ خان ذمہ دار ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ کونسلنگ اس قسم کے کیسز میں معمول کا کام ہے اور آریان کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جارہی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ آریان خان نے این سی بی افسر کو یقین دلایا تھا کہ میں آپ کو ایسا بن کر دکھاؤں گا جس پر آپ فخر کریں گے۔

یادرہے کہ آریان خان کوچند دیگر افراد کے ساتھ 2 اکتوبر کو ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز شپ سے پکڑا گیا تھا اور این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کے ضبط شدہ فون سے واٹس ایپ چیٹ کی صورت اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

Related Posts