ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کرتی ہے،شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کرتی ہے،شہباز شریف
ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کرتی ہے،شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہورہائیکورٹ کے 7جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا۔

شہبا ز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود ہوں کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پرمبنی فیصلہ نہیں دیا تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی،سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے،پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔

Related Posts