آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کورہیڈکوارٹرز کراچی کادورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے آج کورہیڈکوارٹرز کراچی کادورہ کیاجہاں انہیں سیکیورٹی اور ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدسعیدنے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر جنرل قمرجاویدباجوہ نے قیام امن کیلئے فارمیشن اورسندھ رینجرز کی قربانیوں کو‏سراہتے ہوئے کہاہے کہ رینجرز کے اقدامات سے دہشت گردی و جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشن کےآپریشنل امور اور صوبے بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی اور ‏ٹرانسفارمیشن سمیت دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ سہولتوں کو بہتر ‏بنانے کے اقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا،جس پرجنرل قمرجاویدباجوہ نے اطمینان کا اظہار کیا اورساتھ ‏ہی ٹرانسفارمیشن پلان کےنفاذ میں اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:یہ بدقسمتی ہے کہ کراچی کے عوام کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، گورنر سندھ

دوسری جانب آرمی چیف نےسندھ پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے یادگارشہداء پر پھول چڑھائےاور سیکیورٹی میں بہتری کیلئےپولیس کےکردار کو سراہتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے بھی گفتگو کی اور بھرپور تعاون کی یقین ‏دہانی کرائی۔

Related Posts