پاکستان کے عاطف اسلم میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔اریجیت سنگھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے عاطف اسلم میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔اریجیت سنگھ
پاکستان کے عاطف اسلم میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔اریجیت سنگھ

بالی ووڈ گلوکار اریجیت سنگھ نے پاکستان سے اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں میوزک کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے اچانک رک گئے اور شائقینِ موسیقی سے سوال کیا کہ میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو متنازعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عاطف اسلم نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

موسیقی کا نیا سفر شروع، عاطف اسلم نے نئے گانے رفتہ رفتہ کا پوسٹر ریلیز کردیا

شائقین سے بات چیت کے دوران گلوکار اریجیت سنگھ نے کہا کہ مجھے سوال کے متنازعہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، میں خبریں نہیں دیکھتا، مجھے بتائیے کہ پاکستان سے بھارت میں گانا کیا بند ہوگیا ہے یا شروع ہوا؟

گلوکار اریجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی خان میرے پسندیدہ گلوکاروں میں شامل ہیں، جس پر ابوظہبی میں موجود پاکستانی شائقینِ موسیقی نے نعرے بازی شروع کردی۔ 

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا گیت دل جلانے کی بات ریلیز ہوا تھا جس کی ویڈیو مختصر وقت میں لاکھوں افراد نے دیکھ لی۔عاطف اسلم نے گیت ریلیز ہونے کے متعلق سوشل میڈیا صارفین کو خود بتایا۔ 

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ٹوٹا جو کبھی تارہ گانے والے عاطف اسلم نے اعلان کیا کہ دل جلانے کی بات ریلیز کردیا گیا ہے۔ یو ٹیوب پر گیت کو 24 گھنٹوں میں 15 لاکھ افراد نے دیکھ لیا۔

Related Posts