سندھ میں کورونا وائرس نے ایک اور حاملہ لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوابشاہ روڈ حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق
نوابشاہ روڈ حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق

سکھر:کورناوائرس کے حملے جاری ہیں،سندھ میں ایک اور حاملہ 28 سالہ لیڈی ڈاکٹرکورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں  بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے مطابق سکھر کی رہائشی ڈاکٹر ثمرہ 28 ہفتوں کی حاملہ تھی اور کورونا وائرس کی ویکسین نہیں کروائی تھی،ڈاکٹر ثمرہ کی نماز جنازہ سکھر میں ادا کی گئی ۔

پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ثمرہ نے ڈائو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا تھا اور انہوں نے آغا اسپتال سے ایف سی پی ایس کیا، ڈاکٹر ثمرہ نے واہ انٹرنیشنل اسپتال ٹیکسلا اور سعودیہ عرب کے مختلف اسپتالوں میں تین سال تک اپنی خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 21کروڑ 26لاکھ افراد متاثر، 44لاکھ 46ہزار ہلاک

پی ایم اے کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جان بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔پی ایم اے نے اپنے پیغام میں کہاکہ کورونا ویکسین لازمی لگوائی جائے یہ محفوط ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روزپاک فضائیہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق آٹھ ماہ کی حاملہ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند اتوار کو ملیر کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

Related Posts