گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ سے متعلق حیرت انگیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ سے متعلق حیرت انگیز انکشافات
گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ سے متعلق حیرت انگیز انکشافات

ممبئی:بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے اہلِ خانہ سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔

معروف اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں 17 سال بعد شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر شاہ رخ خان ایک سادہ ترین انسان ہیں جن سے میں ملی ہوں۔شاہ رخ خان کے سامنے جو بھی چیز آتی ہے وہ خاموشی سے کھا لیتے ہیں۔

بیٹے آریان خان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ بیٹا مجھے پوری آستینوں والی قمیض پہننے نہیں دیتا، کیونکہ اسے یہ پسند نہیں، اسی وجہ سے میں زیادہ تر ٹی شرٹس پہنتی ہوں۔

مزید پڑھیں:جانی ڈیپ کی نئی گرل فرینڈ جوئل رِچ کون ہے؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کے بچوں میں سب سے سمجھ دار سہانہ خان ہیں جبکہ سب سے بہترین شخصیت ابرام خان کی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے کام کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران گوری خان اپنے گھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی خاتون رہی تھیں۔

Related Posts