اداکارہ علیزے شاہ نے نجی لمحات کی ویڈیو وائرل کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی اے کو شکایت کرتے ہوئے ذاتی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔
ایف آئی اے سندھ کے سربراہ عمران ریاض کے مطابق کسی کی مرضی کے بغیر فلم بنانا جرم ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے خفیہ طور پر اداکارہ کی فلم بندی کرنے والے کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
یہ ویڈیو علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ، کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کی حمایت کی۔
ایک صارف نے لکھاکہ علیزے آپ نے اچھا کیاہے۔ لوگ اپنی حدود بھولتے جا رہے ہیں۔ انہیں ان کی حدود یاد دلانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:علیزے شاہ اور فلک شبیرکی تصویرسے متعلق قیاس آرائیاں درست ثابت