اسلام آباد:پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری مافیا کیخلاف تحریک کا آغازہوگیاہے، اب سکون کا سانس نہیں لینے دینگے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی سے پی ٹی آئی رہنما مخدوم زین قریشی اور پیپلز پارٹی (ورکرز) کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
رہنماؤں نے وفاقی وزیر علی زیدی کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں رہنماؤں نے سندھ کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:سندھ کی جیلوں کو بھی ایک مافیا چلا رہی ہیں، علی زیدی