ملکۂ ترنم کیخلاف بیان، علی عظمت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکۂ ترنم کیخلاف بیان، علی عظمت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے
ملکۂ ترنم کیخلاف بیان، علی عظمت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی عظمت کو ملکۂ ترنم نور جہاں پر تنقیدی بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی لفظی گولہ باری کا سامنا ہے۔ علی عظمت نے نور جہاں کے میک اپ کو بھاری بھرکم قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاپ بینڈ جنون کے اہم گلوکار کے طور پر منظرِ عام پر آنے والے علی عظمت کو نور جہاں کے خلاف حالیہ تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید سہنی پڑی۔ حالیہ شو کے دوران علی عظمت نے کہا کہ میرے بچپن میں نور جہاں ساڑھی پہن کر گیت گایا کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پری زاد میں گرو کا کردار حقیقی زندگی میں کس سے متاثر ہے؟

خواتین کو بااختیار بنانے والے 5 شوزجو آپ کو ضرور دیکھنے چاہئیں

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گلوکار و اداکار علی عظمت نے کہا کہ ملکۂ ترنم نور جہاں ساڑھی کے ہمراہ بڑے بڑے ائیر رنگ پہن کر اضافی میک اپ کرکے گیت گایا کرتیں اور ہمیں اس وقت ان سے چڑ ہوتی تھی۔ وہ ملکۂ ترنم کا بڑھاپا تھا اور ہم انہیں دیکھنا ضروری نہیں سمجھتے تھے۔

علی عظمت نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب ہم نے دوسروں کی ثقافت قبول کی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ معمول بنتا چلا گیا۔ ہم کہتے تھے کہ ہمارے سامنے کیا کوفتا سا کھڑا کردیا ہے، ضروری ہے کہ ہم یہ دیکھیں؟ وہ اس زمانے میں بھی مائی ہوا کرتی تھیں۔ میں یہ سب کچھ 25سال پہلے کرتا تھا۔

عوام کو ہنسانے کی غرض سے علی عظمت کی گفتگو کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ معروف گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ اگر آپ آرٹ اور آرٹسٹ کی قدر نہیں کرتے تو آرٹ بھی آپ کی قدر نہیں کرے گا۔ 

Ali Azmat Under Fire After Insensitive Remarks On Madam Noor Jehan

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب علی عظمت نے کسی سینئر گلوکار یا ساتھی آرٹسٹس کے متعلق اس قسم کا بیان دیا ہو، علی  ظفر کے ہمراہ پی ایس ایل 2020 کے موقعے پر بھی علی عظمت ایسا ہی بیان دے چکے ہیں۔ 

 

Related Posts