الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فارن فنڈنگ کیس کاخفیہ ریکارڈ اکبرایس بابرکے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فارن فنڈنگ کیس کاخفیہ ریکارڈ اکبرایس بابرکے حوالے
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فارن فنڈنگ کیس کاخفیہ ریکارڈ اکبرایس بابرکے حوالے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فارن فنڈنگ کیس کا خفیہ ریکارڈ پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف کے اثاثوں بالخصوص بیرونِ ملک سے آنے والی امداد پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے خفیہ ریکارڈ کے حصول کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس اپنے نتیجے کی جانب بڑھ رہا ہے؟

پی ٹی آئی نے 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے،فارن فنڈنگ کیس میں انکشاف

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس کا خفیہ ریکارڈ حوالے کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ آخر کار وہ ریکارڈ حاصل ہوا جس کے پیچھے ہم 4 سال سے لگے ہوئے تھے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا سیاسی رخ موڑ دیگا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فارن فنڈنگ کیس اسکروٹنی کمیٹی کے 8 والیم پیر کے روز اکبر ایس بابر کے حوالے کردئیے گئے جو کیس کا اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر قانونی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 2009 سے 2013 کے دوران پارٹی کی آمدن اور اخراجات آپس میں مطابقت نہیں رکھتے۔

گزشتہ ماہ کے آغاز پر یہ رپورٹ سامنے آئی کہ پی ٹی آئی نے 2008-2009 کے دوران دو بینکوں کے بینک اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے جس کے نتیجے میں 5 سال کے عرصے میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔

Related Posts