پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری نے جلد شادی کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ زندگی کےمتعلق بات چیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ ہم جلد شادی کریں گے جس سے شہباز شگری نے اتفاق کیا اور کہا کہ آئمہ جو بھی کہیں گی، مجھے وہی کہنا ہے۔
اسکوئڈ گیم سے نیٹ فلکس کی آمدنی میں 90 کروڑ ڈالرکا اضافہ
لکس اسٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کیلئے ہفتوں پریکٹس کرنی پڑی۔مہوش حیات
ایوارڈز کی تقریب میں ٹی شرٹ پہننے پر تنقید، عاصم اظہر کا جوابی وار
شہباز شگری نے کہا کہ ہم جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ ان شاء اللہ، کیونکہ ہم دونوں منگنی کر چکے ہیں اورجلد ہی شادی سے متعلق پلان بنائیں گے۔ دونوں نے آپس کے تعلقات پر بھی بات چیت کی۔
اپنے باہمی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں نے شادی سے قبل کچھ شرائط و ضوابط کا بھی ذکر کیا۔ شہباز شگری نے کہا کہ آئمہ بیگ ناراض نہیں ہوں گی، لڑیں گی نہیں اور لمبی لمبی کالز نہیں کریں گی جس پر دونوں کا اتفاقِ رائے سامنے آیا۔
آئمہ بیگ نے شہباز شگری کی بتائی ہوئی شرائط سے اتفاق کیا۔ شہباز نے کہا کہ آئمہ چاہیں گی کہ میں گیمز نہ کھیلوں جبکہ میں گھنٹوں گیمنگ میں گزار دیتا ہوں۔ میں نے حال ہی میں پیانو سیکھنا شروع کیا تاکہ آئمہ کو اچھا لگے۔
شہباز شگری نے کہا کہ میں آئمہ بیگ کے کسی بھی گیت کیلئے پیانو بجانا پسند کروں گا۔ شادی سے متعلق ایک اور شرط کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ چاہیں گی کہ میں انہیں موٹا ہونے کی اجازت نہ دوں کیونکہ انہیں موٹاپا پسند نہیں۔