مسلم لیگ (ن) اپنی انتخابی مہم کا اعلان جلد کرے گی۔احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن ہونگے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، احسن اقبال
الیکشن ہونگے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی انتخابی مہم کا اعلان جلد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز جلد ہوگا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک بھر کے دورے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن افغان مہاجرین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے منشور کمیٹی قائم کردی ہے۔ واضح رہے کہ تاحال الیکشن کی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں: 

نگران وزرا کو برطرف کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار جو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہیں، آج سے درخواست دے سکتے ہیں۔

ن لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے انتخابی مہم کے حوالے سے ن لیگ کے اجلاس کی صدارت کی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین بھی نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں شریک ہوئے جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورانتخابات سمیت دیگر امورپر مشاورت ہوئی۔ 

Related Posts