بھارت افغانستان کے معاملے میں منفی پروپیگنڈے سے باز رہے، ترجمان افغان طالبان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اس کی تشویش کو حل کرنا ہماری ذمے داری ہے، ذبیح اللہ مجاہد
پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے اس کی تشویش کو حل کرنا ہماری ذمے داری ہے، ذبیح اللہ مجاہد

کابل : طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کا سارے افغانستان پر قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنج شیر کا مسئلہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے بات چیت سے جلد حل ہو جائےگا۔ بھارت افغانستان کے معاملے میں منفی پروپیگنڈے سے باز رہے۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان افغان طالبان ذبیع اللہ مجاہد نےکہا ہے کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ہماری بہت سے قدریں مشترک ہیں۔ سوویت دور سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان سے تعلقات پروپیگنڈا کی بنیاد پر نہیں حقائق کی بنیاد پر ہوں گے۔

بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کے معاملے میں منفی پروپیگنڈے سےباز رہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو اپنا رویہ درست کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

معیشت کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ بینکوں اور ٹیکس وصول کا نظام بحال کر کے مالیاتی نظام چلایا جائے گا۔ حکومت تشکیل دینے کے بعد مالیاتی نظام کے خدوخال واضح کریں گے۔ پاکستان سے کاروبار کرنے والوں کو سہولت فراہم کریں گے۔ سرحد پر دوسرے ممالک کے لیے آسانیاں امن اور معیشت کے مفاد میں ہیں۔

ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پنج شیر کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں بات چیت سے جلد حل ہو جائے گا۔ اشرف غنی مزاحمت اور مخالفت کریں گے تو ہمارا بھی ردعمل مختلف ہوگا۔ ہمارا تجربہ اور قوت پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ہمیں بڑی تعداد میں افغانیوں کی  حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں تمام سفارتخانے کھلے ہیں اور اپنا کام کررہے ہیں۔ خواہش ہے ایسی حکومت آئے جس میں رشوت اور فساد نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  : مینار پاکستان واقعہ شرمناک تھا، تباہی کی وجہ درست تربیت کی کمی ہے، عمران خان

Related Posts