اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جلد سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے کچھ روز قبل ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ مجھے چند سالوں سے سیاست سے کافی دلچسپی ہوگئی ہے، اور میں ان شاء اللہ جلد سیاست میں آؤں گی۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے ، اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنا کر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

مہوش کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ تبدیلی بھی لائے ہیں اور ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ایک کرکٹر ہو کر ملک کے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو وہ اداکارہ ہو کر وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکر ان کی جگہ کسی کو تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی کی خاتون امیر لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے لگی، پولیس کو بھی حصہ جانے لگے

Related Posts