کراچی میں 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا معمر ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sabur Butt arrested in Priyantha Kumara murder case

کراچی:سرجانی ٹائون پولیس نے سات سالہ بچے سے بدفعلی میں ملوث 65 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ، مدعی نے ملزم کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ کاانکشاف بھی کردیا۔

پولیس کے مطابق 65 سالہ ملزم دکاندار ہے اور بچہ جب کوئی چیز لینے آتا تو اسے بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کے خلاف سرجانی ٹائون تھانے میں4 اگست کو بچے کے والد محمد عقیل نے مقدمہ الزام نمبر 1298/21 بجرم دفعہ 377/511 کے تحت درج کرایاتھا۔

درج مقدمے میں محمد عقیل نے کہاکہ اس کے 7سالہ بیٹے کو علاقے کا دکاندار اشرف عرف بابو بدفعلی کا نشانہ بناتا ہے، اس نے بچے کو ڈرا دھمکا کر خاموش کرایا ہوا تھا، بچے کی طبیعت خراب ہوئی تواس نے اپنے اہل خانہ کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔

بچے کے والد نے کہاکہ ملزم ان پر دباؤ ڈال رہا ہے اور مقدمہ ختم کرنے کا کہہ رہا ہے، ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان

واضح رہے کہ چند روز قبل ماڈل کالونی ملیر میں 11 سال کی بچی رابعہ ولد خالد کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق دوپہر 3 بجے ماڈل کالونی کے ایک محلے میں ایک غریب گھر سے تعلق رکھنے والی بچی رابعہ جو بچوں کے ساتھ محلے میں کھیل رہی تھی، وہیں پر موجود ایک گھر جہاں کچھ طلباء رہائش پذیر تھے۔ان میں سے ایک لڑکا سلیم جو بقائی میڈیکل کالج کاطالب علم ہے اس نے گھر خالی پا کر بچی کو گھر میں بلا کر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی کی چیخنے پر محلے والے جمع ہوگئے اور لڑکے کو پکڑ کرلیا اور بچی کی عزت لٹنے سے بچالی، بعد میں متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے ایچ اینڈ اے لاء ایسوسیٹس لیگل ایڈ کے ایڈووکیٹ حبیب الرحمن میمن اور ایڈووکیٹ وسیم احمد شاہانی سے رابطہ کر کے قانونی مدد کی اپیل کی۔

متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کے مطابق انہوں نے ماڈل کالونی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

Related Posts