پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار اور پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر سے راہیں جدا کرنے کے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دینے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ایسی تمام تر خبروں کو جعلی قرار دیا جبکہ گزشتہ ہفتے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار نظر آئے۔
مذکورہ ویڈیو میں تحریکِ انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ نے میرا گھر تباہ کردیا جس سے دوسری بیوی کو طلاق دینے کا مغالطہ پیدا ہوا۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے ایسی تمام تر خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے طوبیٰ عامر کو طلاق دینے سے متعلق تمام تر افواہوں کی تردید کردی۔
اپنے ویڈیو بیان میں ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہماری طلاق کی تصدیق کس نے کی؟ میں یہ جعلی خبر چھاپنے پر آپ کو عدالتی نوٹس بھیجوں گا۔ جیسے یہ عامر لیاقت حسین کا ردِ عمل آیا، سوشل میڈیا پر زیرِگردش خبر سے متعلق ٹویٹس ڈیلیٹ کردئیے گئے۔
سوشل میڈیا پر ٹی وی میزبان اور اہلیہ کے مابین طلاق کی جعلی خبر سے متعلق ٹویٹ کے اسکرین شاٹس اور ردِ عمل میں عامر لیاقت حسین کی طرف سے ارسال کی گئی ویڈیو دونوں وائرل ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب طوبیٰ عامر کی طرف سے بھی واقعے کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ عامر لیاقت کی طرف سے ویڈیو کے بعد ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اپنا دکھڑا سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کرنے کی بجائے خدا کے سامنے بیان کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے شوبز کی دنیا میں 10 سال مکمل کر لیے، اظہارِ تشکر