طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے، عامر لیاقت نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaqat refutes separation rumours with Tuba

معروف ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر منظر عام پر آئی تھی کہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نہ صرف اپنا نام سیدہ طوبیٰ عامر سے تبدیل کرکے سیدہ طوبیٰ انور رکھ لیاہے بلکہ اپنے شوہر کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

 

عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو جاری کرکے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے عامر لیاقت حسین اور طوبیٰ عامر کسی بھی ٹی وی شو میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے جبکہ رمضان شو میں رکنِ قومی اسمبلی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوا کرتے تھے۔

دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ایک اثر انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک چڑیا کی کہانی بیان کی۔

مزید پڑھیں:

طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر نام تبدیل کرکے سوالات کھڑے کردیئے

طوبیٰ عامر نے طلاق کی خبروں کے بعد طویل خاموشی توڑ دی

عامر لیاقت حسین نے اہلیہ طوبیٰ سے راہیں جدا کرنے کی تردید کردی

ہانیہ اسکینڈل، عامر لیاقت کا گھر تباہ، کیا طوبیٰ نے بھی طلاق لے لی؟

بشریٰ اقبال نے اپنی کہانی میں لکھا کہ چڑیا اپنا گھونسلہ بہت محبت اور توجہ سے بناتی ہے لیکن پھر ایک چیل گھونسلے پر نظر ڈال کر اسے تنکا تنکا کردیتی ہے۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوال کیا کہ گھونسلہ تنکا تنکا کرکے اسے کیا ملا؟۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ اقبال کی کہانی سیدہ طوبیٰ کی طرف اشارہ کرتی ہے جن سے 48سالہ عامر لیاقت حسین نے 3 سال قبل 2018 میں شادی کی تھی۔

Related Posts