سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحق
سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحق

جوہی: گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق گاڑی پہاڑی سے کھائی میں گری اور ریسکیو کی ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث لاشیں 3 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہیں نکالی جاسکیں۔

مقامی ذرائع نے بتایاکہ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ سڑک خراب ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ویگو گاڑی پر 5 افراد سوار تھے، اور کسی کے بچنے کی امید نہیں ہے۔

خراب راستوں اور گاڑی گہری کھائی میں چلے جانے کے باعث لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا، سڑک خراب ہونے کے باعث آئے روز حادثات پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، ملیر ندی بھر گئی، 2روز میں کرنٹ لگنے سے 6افراد جاں بحق

Related Posts