کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ کے احاطے میں خوفناک آگ لگ گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی فوج اور نامعلوم مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایئرپورٹ میں آگ لگی۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہمارا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، جبکہ ایک افغان فوجی مارا گیا ہے۔
https://twitter.com/MuslimShirzad/status/1429804438265421825
سوشل میڈیا پر آتشزدگی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایئرپورٹ کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
https://twitter.com/MuslimShirzad/status/1429804803597668352
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار