امریکی غیر مسلم مذہبی شخصیات کے وفد کا جامعہ بنوریہ کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا سے فلاحی تنظیم (All Neighbors) آل نیبرز انٹرنیشنل کے تحت مختلف عیسائی مذہبی شخصیات نے وفد کے ہمراہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا دورہ کیا۔

غیر مسلم شخصیات پر مشتمل موقر وفد نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مہتمم جامعہ مولانانعمان نعیم، نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ میں زیر تعلیم امریکی طلبہ سے ملاقات اور تبادلہ خیالات کیا، وفد میں غیر ملکی خواتین بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقراء روضۃ الاطفال میں 800 سے زائد حفاظ بچوں کی گریجویشن کی تقریب

وفد میں نیبر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر الیاس مسیح، برونئر نیٹون، جسیکاجوملر، جیسی وارنر، سارہ نیکولس، ڈرل میچل، پاسٹرنظوم ڈیوڈ جون، کرسٹوفر گرو، مچل کرو، میجرروما سلیم، مینا یونس اور بشپ خادم بھٹو شامل تھے۔

وفد کے اعزاز میں بنوریہ ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے معزز مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کی بین الاقوامی تعلیمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی خدمات کو سراہااور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم نے تمام مہمانوں کا جامعہ بنوریہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Related Posts