موجودہ صورتحال میں پاکستان افغانستان کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف
دہشت گردوں کی تمام باقیات کو ختم کر دینگے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان افغانستان کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان رہنماؤں کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان رہنماؤں کے 8 رکنی وفد نے صلاح الدین ربانی کی قیادت میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں افغانستان کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہشمند ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وفد نے افغانستان میں امن اور ترقی کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا اہمیت کا حامل ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts