ڈیرہ اسماعیل خان، 4روز قبل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ زندہ سلامت مل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان، 4روز قبل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ زندہ سلامت مل گیا
ڈیرہ اسماعیل خان، 4روز قبل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ زندہ سلامت مل گیا

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 روز قبل سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کو تلاش کر لیا گیا جو 4روز بعد بھی معجزانہ طور پر زندہ سلامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک مکینک کے پاس کام کرنے والا بچہ ٹرک ڈرائیور استاد کے ہمراہ 4 روز پہلے ہی سگو پل کے نزدیک پانی کے ریلے میں بہہ گیا، ٹرک ملنے کے بعد بچے کے استاد کی میت سیلابی پانی سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا

ٹرک ڈرائیور کی لاش تاحال نہ مل سکی جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو درخت پر موجود بچے نے خود دیکھ کر آواز دی اور بلایا۔ جب بچے کو درخت سے نیچے اتارا گیا تو وہ زندہ سلامت اور تندرست تھا۔

بچے کا کہنا ہے کہ میں نے پانی میں بہتے وقت درخت کو پکڑ لیا اور اس پر چڑھ گیا۔ 4 روز تک بھوک پیاس برداشت کی اور نیند بھی نہیں آئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4روز بعد بچے کا زندہ سلامت مل جانا معجزے سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بچے کو زندہ رہنے کی ہمت عطا کی ہے۔ 

Related Posts