کراچی، 6سالہ بچی ماہم زیادتی کے بعد قتل، ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا، ڈاکٹرز کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 6سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، غمزدہ والد کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام
کراچی میں 6سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، غمزدہ والد کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام

شہرِ قائد میں 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس کے غمزدہ لواحقین نے پولیس پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا، جہاں 6 سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی

بچی کی شناخت 6 سالہ ماہم کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی گزشتہ شب 9 بجے کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی۔

مقتولہ بچی کے والد نے بتایا کہ بچی کی گمشدگی کی رپورٹ زمان ٹاؤن تھانے میں کی گئی۔ رات بھر ماہم کی تلاش جاری رکھی مگر اسے ڈھونڈنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔

غمزدہ والد نے کہا کہ آج میری بیٹی کی تشدد زدہ لاش کچرا کنڈی سے ملی۔ ماہم کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کی گمشدگی پر پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

ورثاء کے مطابق رپورٹ درج کرانے کیلئے متعلقہ تھانے گئے تو اہلکاروں نے کہا کہ آپ لوگ ذہنی مریض ہیں۔ ہمارا وقت خراب نہ کریں اور پولیس اسٹیشن سے باہر چلے جائیں۔

ماہم زیادتی اور قتل کیس میں مزید انکشافات

 معصوم بچی ماہم کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔ لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ ننھی ماہم سے نہ صرف زیادتی ہوئی بلکہ گردن کی ہڈی بھی توڑ دی گئی۔

لیڈی ایم ایل او نے کہا کہ چھ سالہ بچی ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا۔ زیادتی کے دوران بچی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ ہم نے قتل کیس سے متعلق ڈی این اے اور دیگر تمام نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے بچی سے زیادتی کی۔ 

قبل ازیں منڈی احمد آباد میں دو روز سے لاپتہ چھ سالہ بچے کی برہنہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کئے جانے کا خدشہ تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات پرگزشتہ روز پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ دیپالپور کے علاقہ منڈی احمد آباد میں دو روز قبل محلہ کریم آباد سے6 سالہ بچہ ریحان اعجاز لاپتہ ہوگیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: دو روز سے لاپتہ 6 سالہ بچے کی برہنہ لاش کھیتوں سے برآمد

Related Posts