چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 18 اسٹورز سیل، 57افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 18 اسٹورز سیل، 57افراد گرفتار
چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، 18 اسٹورز سیل، 57افراد گرفتار

لاہور میں چینی کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے مہنگائی کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جس کے دوران شہری انتظامیہ نے 18 اسٹورز سیل کرکے 57 افراد کو گرفتار کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران 151 معاملات پر تفتیش کی گئی اور 18 اسٹورز سیل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت، ایک لاکھ ٹن موجود ہے، مزمل اسلم

ٹوئٹر پیغام میں ڈی سی لاہور نے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف 48 مقدمات درج کیے گئے اور 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ پرائس کنترول مجسٹریٹس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مختلف بازاروں کا روزانہ کی بنادوں پر دورہ کریں اور چینی کی دستیابی اور قیمت کا جائزہ لیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی، بازاروں میں باریک پاؤڈر نما درآمدی چینی 90 سے100 روپے کلو میں دستیاب ہوگئی۔

گزشتہ روز شہریوں کا کہنا تھا کہ باریک چینی کسی کام کی نہیں جو دگنی مقدار میں استعمال کرنی پڑتی ہے۔ملتان اور لاہور کے پرچون بازاروں میں مقامی چینی کی فروخت بند ہوگئی۔

Related Posts