ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی نئی قسط نے مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی نئی قسط، 5مناظر نے مداحوں کے دل جیت لیے
ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی نئی قسط، 5مناظر نے مداحوں کے دل جیت لیے

مشہورومعروف ٹی وی سیریل صنفِ آہن اپنی ابتدا ہی سے ناظرین و سامعین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، نئی قسط نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں پاک فوج کی خواتین سپاہیوں اور افسران کے عزم و حوصلے اور جوش و ولولے کی داستان بیان کی گئی ہے جسے دیکھ کر بے شمار پاکستانی خواتین قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

احسن خان اور نیلم منیر نئی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرینگے، چکر کا ٹیزر ریلیز

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے صنفِ آہن کی کہانی 7 خوبصورت کرداروں پر مبنی ہے جو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین ہیں اور فوج میں افسر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل صنفِ آہن کی تازہ ترین قسط نشر ہونے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی جس میں ناظرین و سامعین نے مختلف مناظر کو بے حد پسند کیا جن میں قومی ترانے کے اردو ترجمے کے ساتھ ساتھ مطلب کو بیان کرنا شامل ہے۔ 

صنفِ آہن کی ہر نئی قسط میں ناظرین کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مزاح کے عنصر کو ابھارا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کی سخت اور تکنیکی اعتبار سے خشک پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ 

Related Posts