کراچی میں جرائم بے قابو، 11 روز کے دوران ایک خاتون سمیت 5 شہری قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں رواں برس کے پہلے 11 روز کے دوران ایک خاتون سمیت 5 شہری جاں بحق ہو گئے۔ قتل کے یہ واقعات کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور گھروں میں ڈکیتی کے واقعات بڑھ گئے جن کی سرکوبی کیلئے پولیس سرگرم ہے۔پہلا قتل 2 جنوری کو ہوا جب شاہد نامی شہری عوامی کالونی میں جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا قتل 5 جنوری کو ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ملیر میں کومبنگ آپریشن کے دوران 2 ملزمان گرفتار

جنوری کے پانچویں روز جوہر چورنگی پر ثناء طارق نامی خاتون کو،  9 جنوری کو عبدالرزاق نامی نوجوان کو سچل تھانے کی حدود میں جبکہ 10 جنوری کو نیو سبزی منڈی چاول گودام کے قریب نور رحمان کو قتل کردیا گیا۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 11 جنوری کو رات 3 بجے سرجانی یارو گوٹھ میں پانچواں شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔ سلمان کو گھر کے اندر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد بھی گھر میں لوٹ مار ہوئی تاہم پولیس نہ آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5 میں سے 4 افراد اسٹریٹ کرائمز کے دوران قتل ہوئے جبکہ ایک کو گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ شہرِ قائد میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے  کارروائی کی ضرورت ہے۔

Related Posts