تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 222رنز کا بڑا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 222رنز کا بڑا ہدف
تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 222رنز کا بڑا ہدف

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 222رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، بین ڈکٹ 35 گیندوں پر 81 اور ہیرو بروک 42 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان کو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کو لے کر شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

Related Posts