کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے کہا ہے کہ آج 2 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 3 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ آج شیڈول کے مطابق ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع برنی نے کہا کہ ہم نے 244 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے تھے جن میں سے 3 کے نتائج مثبت آئے۔
گفتگو کے دوران ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع برنی نے کہا کہ 112براڈ کاسٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ آج ہو رہے ہیں۔ پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی نے کہا کہ آج جو 2 کیسز مثبت آئے ان میں 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ جن 3 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے، انہیں 10 روز کیلئے قرنطینہ کردیا گیا اور ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج آمنے سامنے ہوں گے