کورونا نے کراچی میں قیامت ڈھا دی، ایک دن میں 15مریض لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 killed in Karachi cold

کراچی :شہر قائد میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے15 مریض انتقال کرگئے۔ مییتوں کو ایدھی کورونا ٹیم نے سرد خانہ فوری منتقل کردیا۔ ایدھی کورونا ٹیم نے لیاری جنرل اسپتال سے ایک خاتون کی میت کو منتقل کیا۔

جناح اسپتال وارڈ نمبر23 سے 3 مردوں اور 2 خواتین سمیت 5 مییتوں کو منتقل کیا گیا۔ ضیا الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص کی میت منتقل کی گئی۔ تبہ اسپتال سے ایک شخص کی میت منتقل کی گئی۔

سول اسپتال کووڈ وارڈ سے ایک خاتون اور مرد سمیت دو میتوں کو منتقل کیا گیا۔ ڈائو اسپتال سے ایک خاتون اور ایک مرد سمیت دو میتوں کو منتقل کیا گیا۔ ڈائو یونیورسٹی اسپتال صفورہ سے خاتون اور مرد سمیت دو میتوں کو منتقل کیاگیا۔

دوسری جانب شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد مزید سخت کردیا گیا ہے، کراچی میں انتظامیہ نے کرونا وائرس کے ضابطہ کار پر عمل درآمد نہ کروانے کی پاداش میں امتیاز سپر مارکیٹ اور کورنگی موبائل مارکیٹ سمیت درجنوں دیگر اسٹورز، بیکریاں، دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کردیئے ہیںجبکہ متعدد کاروباروں پر 9 لاکھ تک کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ انتظامیہ نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلشن اقبال میں متعدد ریسٹورنٹس، ہوٹلز، سپر مارکیٹس اور بیکری سیل کردیئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان میروانی کے مطابق امتیاز سپر اسٹور اور سیو وے سپر اسٹور کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ گلشن اقبال میں واقع اربن تڑکہ اور ضمیر انصاری کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق گلشن اقبال میں واقع کانٹیننٹل بیکری کی برانچ کو بھی کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ ان تمام مراکز کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ ان تمام دکانوں اور سپر اسٹورز پر 9 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

اسٹنٹ کمشنر آرام باغ ڈاکٹر عمران، اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر شیرینہ اسد نے ضلع کے مختلف علاقوں میں مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور کوچنگ سینٹرز کے دورے کیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا ویکسین جنوری سے دستیاب، حکومت مفت فراہم کریگی، ڈاکٹر نوشین حامد

حکام نے برنس روڈ اور پاکستان چوک پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل اور متعدد کو وارننگ جاری کردی۔

بدر کمرشل میں سویٹ شاپ پر 10 ہزار روپے جبکہ صدر میں بھی متعدد دکانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ لیاری کی یوسی 4 اور 5 میں دو شاپس اور کوچنگ سینٹرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔

Related Posts