اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے متعدد فیصلوں میں بروقت بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔
حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ کو پولنگ کیلئے فُول پروف انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے اقدامات یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن متعلقہ حکام سے رابطہ کریں، پولنگ کے حوالے سے تمام انتظامات کو بروقت یقینی بنایا جائے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کردی
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز کراچی، حیدر آباد اور دادومیں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا تھا۔