متھرا: ہندو مہاسبھا نے 6دسمبر کو متھرا کی مسجد میں کرشن کی مورتی نصب کرنیکا اعلان کردیا، پوجا پاٹ اور دیگر رسومات کیلئے بھی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے دیوتا کی اصل جائے پیدائش پر بھگوان کرشن کی مورتی نصب کرنے کااعلان کیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ دیوتا کی اصل جائے پیدائش ایک بڑے مندر کے قریب ایک مسجد میں ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مہاسبھا کے عہدیدار ملک کے مختلف حصوں سے مقدس ندیوں کا پانی لے کر متھرا پہنچیں گے۔ مسجد کو اس پانی سے مسح کیا جائے گا اور پوجا کی جائے گی۔
ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے کہا کہ مجسمہ 6 دسمبر کومہا جل ابھیشیک کے بعد نصب کیا جائے گا تاکہ اس جگہ کوپاک کیا جا سکے۔
مسجد کے اندر مورتی کی تنصیب کے لیے منتخب کی گئی تاریخ 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی برسی سے ملتی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں گائے ذبیحہ کے الزام میں پولیس نے7 مسلم نوجوانوں کی ٹانگوں میں گولیاں مار دیں