کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے کاروباری پابندیوں میں نرمی کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے کاروباری پانبدیوں میں نرمی کا مطالبہ کردیا
کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے کاروباری پانبدیوں میں نرمی کا مطالبہ کردیا

کراچی:  کراچی چیمبر نے چھوٹے تاجروں کی جانب سے اپنے مطالبات کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے پیر تا ہفتہ کاروبار جاری رکھنے اور کاروباری اوقات کو رات 10 بجے تک توسیع دینے کا مطالبہ کردیا  ہے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پریشان حال دکانداروں، ریسٹورنٹ و شادی ہال مالکان کی حالت زار پر رحم کھائے۔ انھوں نے کہا کہ تاجروں کا جائز مطالبات منظور کرانے کے لیے سڑکوں پر بھوک ہڑتال کرنا قابلِ تشویش ہے۔

زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات، وزیر اطلاعات، وزیر صنعت سندھ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری مداخلت کریں اور کراچی میں کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کے احکامات جاری کریں۔

انھوں نے کہاکہ اگر موجودہ پابندیاں برقرار رہیں تومتعدد کاروبار ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، لاکھوں افراد وبا سے ہلاک ہونے کے بجائے، غربت، بھوک، بیروزگاری اور ذہنی دباؤسے از خود مرجائیں گے، ملک کے دیگر صوبوں، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ کاروبار رات 10بجے تک پورا ہفتہ کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق وہرہ نے کہا کہ حکومت کے اس امتیازی سلوک سے کراچی اور حیدر آباد میں احساسِ محرومی بڑھتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عاصمہ رانی قتل کیس، والد نے مجرم مجاہد آفریدی کو معاف کر دیا

Related Posts