سفر سے خوفزدہ ہوں، میری والدہ کو موٹر وے سے 3 بار اغواء کیا گیا۔زویا ناصر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zoya Nasir shed light on some critical incidents in her life

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا ناصر نے کہا ہے کہ میں سفر سے خوفزدہ اس لیے ہوں کہ میری والدہ کو موٹر وے سے 3 بار اغواء کیا گیا اور آئندہ بھی ایسی ہی کسی صورتحال کاخوف رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں زویا ناصر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور اپنے کیرئیر، ذاتی زندگی اور موٹر وے کے متعلق مختلف معاملات پر گفتگو کی اور بتایا کہ انہیں موٹر وے سے کافی خوف محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نمرہ اور منزہ عارف کو ڈرامے میں اداکاری کا معاوضہ نہ مل سکا

عائشہ عمر چھاتی کے کینسر پر شعور اجاگر کرنے کیلئے پنک واک میں شریک

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ میری والدہ جن دنوں رکنِ صوبائی اسمبلی کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں، انہیں 3 بار اغواء کیا گیا۔ ڈاکو انہیں سنسان علاقے میں لے جا کر چھوڑ دیا کرتے تھے۔

گفتگو کے دوران اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ خوش قسمتی سے میری والدہ 3 بار اغواء ہونے کے باوجود جان گنوانے سے بچ گئیں اور تینوں مرتبہ گاڑی بھی بازیاب ہوئی۔ ایک بار تارہ محمود کے ہمراہ ہماری گاڑی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اب بھی زویا ناصر کی والدہ موٹر وے پر ہی سفر کرتی ہیں، جبکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ اغواء ہوئی تھیں، یہ کتنی بے وقوفانہ بات ہے جس پر معروف اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ زویا نے ناراضی کا اظہار کیا۔

source: online

اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ اسے اپنے کام سے لگن اور بہادری کہا جاتا ہے۔ انہیں اسلام آباد میں کام تھا۔ لوٹ مار کا شکار افراد کو الزام دینے کی بجائے اصل مسئلے پر توجہ دیں۔ افسوس ہے کہ آپ بھی الزام تراشی کرنے والوں میں شامل ہیں۔

 

Related Posts