اسلام آباد :وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سیاستدانوں کو چور کہنے والے لوگوں کو جواب دیتے ہوئے چوراور کرپٹ جبکہ ایماندار سیاستدانوں کے حوالے سے وضاحت پیش کردی ہے۔
راولپنڈی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاکہ 1947 میں پاکستان 33 فیصد جنگلات پر مشتمل تھا جو 1995 میں 4 فیصد پر آگیا ،صرف لاہور میں 70 فیصد درخت کٹ چکے ہیں، لوگ سمجھتے ہیں سیاست دان چور ہیں، سب چور نہیں، کچھ اچھے بھی ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ہے ، دنیا کی ماحولیاتی تبدیلی میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں ہے،بلوچستان میں پانی کی سطح 12سو فٹ سے نیچے گر چکی ہے۔
مزید پڑھیں:ہوم ورک مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد اگلے 48 گھنٹے میں لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان