منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری پر فردِ جرم 17 ستمبر تک مؤخر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری
فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر فردِ جرم 17 ستمبر تک مؤخر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جہاں آصف علی زرداری ہمشیرہ کے ہمراہ پیش ہوئے جس کے دوران سابق صدر کے وکیل نے ایک نئی پٹیشن دائر کی جس میں عدالت کو ایک سپلیمنٹری ریفرنس ختم کرنے کی استدعا کی۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے دائر کیا گیا منی لانڈرنگ ریفرنس خارج کیا جائے جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کیس میں فردِ جرم عائد ہونے سے قبل تازہ درخواست پر اعتراض کیا۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت سے مزید مہلت کی درخواست کی اور کہا کہ ہمیں پٹیشن پر تیاری کیلئے وقت درکار ہے جبکہ ہم نے منی لانڈرنگ کیس میں کوئی سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں کیا۔ کیس کراچی سے منتقل ہوا تھا جس کے بعد تفتیش کی گئی اور ریفرنس فائل کیا گیا۔

دونوں طرف کے بیانات سننے کے بعد احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم 17 ستمبر تک مؤخر کرتے ہوئے فریقین کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ آصف علی زرداری کے خلاف نیب حکام تیاری کے ساتھ حاضر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، آصف علی زرداری عدالت پہنچ گئے

Related Posts