فضل الرحمان کا سابق صدر سے رابطہ، زرداری تحریکِ عدم اعتماد پر حمایت کیلئے تیار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فضل الرحمان کا سابق صدر سے رابطہ، زرداری تحریکِ عدم اعتماد پر حمایت کیلئے تیار
فضل الرحمان کا سابق صدر سے رابطہ، زرداری تحریکِ عدم اعتماد پر حمایت کیلئے تیار

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے  جس کے دوران سابق صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں سیاسی قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم کا وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اور نمبر گیم سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر ہم اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی حمایت کیلئے جلد رابطہ کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو گرانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نمبر گیم بھی پوری کر لی جائے گی۔

آج سے 2 روز قبل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف شریک ہوئے۔ لندن سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی آن لائن اجلاس کا حصہ بن گئے۔