زائرہ وسیم نے 2 سال بعد برقع میں پہلی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زائرہ وسیم نے 2 سال بعد برقع میں پہلی تصویر شیئر کردی
زائرہ وسیم نے 2 سال بعد برقع میں پہلی تصویر شیئر کردی

ممبئی:محض تین فلموں سے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ زائرہ وسیم جنہوں نے 2019 میں مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیربادکہہ دیا تھا، 2 سال بعد برقع میں اپنی پہلی تصویر شیئر کردی۔

بھارتی اداکارہ نے مذہب اسلام کی خاطر جولائی 2019 سے بولی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 2016 میں عامر خان کی کامیاب ترین فلم دنگل سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

زائرہ وسیم نے برقع میں ملبوس اپنی تصویر کو صرف انسٹاگرام پر شیئر کیا، اسے فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر نہیں کیا۔تصویر میں سابق اداکارہ کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا اور انہیں خوبصورت سیاحتی مقام پر لوہے کے بنے پل پر سیاہ برقعے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 تصویر : Instagram/zairawasim_

کم عمری میں محض ایک ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی زائرہ وسیم نے جب جولائی 2019 میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو کئی شخصیات حیران رہ گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاوری گرل،دنا نیرکی گانا گاتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل

شوبز چھوڑے جانے کے دو سال دو ماہ بعد 5 اکتوبر کو زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کی تو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے ان کی تصویر کو لائیک کیا۔

Related Posts